اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم 2026 رجسٹریشن آن اپلائی

By CM Staff

Published on April 30, 2026

اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم 2026

حکومت نے دیہی معیشت کو مضبوط بنانے اور بے زمین کسانوں کو خودمختار بنانے کے لیے “اپنا کھیت اپنا   روزگار اسکیم 2026” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس وژنری منصوبے کا مقصد غریب  اور بے روزگار افراد کو سرکاری زرعی زمین فراہم کر کے انہیں خوشحال بنانا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کیا ہے، اس کے تحت کتنی زمین ملے گی، اور آپ اس کے لیے کیسے اپلائی کر سکتے ہیں۔

WhatsApp Channel Join Now

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم 2026 کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت بے زمین افراد کو 10 سالہ لیز پر سرکاری زرعی زمین دی جائے گی، جبکہ رجسٹریشن اور اپلائی کا عمل بھی باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔

یہ اسکیم 21 اپریل 2026 کو منظور کی گئی، جبکہ زمین کی لیز سے متعلق نوٹیفکیشن 16 اپریل 2026 کو   جاری کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم 2026 مکمل تفصیلات اور اپلائی کا طریقہ

اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم کا بنیادی مقصد پنجاب میں موجود لاکھوں ایکڑ سرکاری بنجر یا غیر آباد زمین کو کاشت کے قابل بنانا ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اگر بے زمین کسانوں کو زمین کا مالک (یا لیز ہولڈر) بنا دیا جائے تو نہ صرف ان کی غربت ختم ہوگی بلکہ ملکی زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم رجسٹریشن آن اپلائی

“اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم 2026” بے زمین افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ اگر آپ کھیتی باڑی کا تجربہ رکھتے ہیں یا زرعی شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں تو فوراً akar.pulse.gop.pk یا PLRA پورٹل کے ذریعے اپلائی کریں اور اپنی زندگی بدلنے کا موقع حاصل کریں۔

اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم (اہم خصوصیات)

  • بے زمین کسانوں کو زمین فراہم کرنا

  • زرعی پیداوار میں اضافہ

  • دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا

  • بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنانا

اپنا کھیت اپنا روزگار پورٹل

نکتہ تفصیل
کل زمین 250,000 ایکڑ سرکاری زمین
فی خاندان الاٹمنٹ 3 سے 5 ایکڑ
لیز مدت 10 سال
کرایہ 100 روپے فی ایکڑ سالانہ
فیز 1 50,000 افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے زمین

اپنا کھیت اپنا روزگار اہلیت 

  • بے زمین افراد یا 10 مرلہ تک پلاٹ کے مالک

  • متعلقہ ضلع کے مستقل رہائشی (CNIC کے مطابق)

  • ایک خاندان سے صرف ایک درخواست

  • پہلے سے سرکاری لیز لینے والے اہل نہیں

  • سرکاری ملازمین اور بڑے زمیندار نااہل

  • بینک ڈیفالٹر نہ ہوں

نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں، پھر واپس آ کر دوبارہ کلک کریں اور آن لائن اپلائی کریں، آپ کو OTP کا مسئلہ نہیں آئے گا۔

Click Here For Online Apply

akar Pulse gop pk Registration Portal

اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم رجسٹریشن آن اپلائی

اپنا کھیت اپنا روزگارکی شرائط 

  • زمین صرف زرعی استعمال کے لیے ہوگی

  • مستقل تعمیرات کی اجازت نہیں

  • زمین حکومت کی ملکیت رہے گی

  • زمین فروخت، رہن یا منتقل نہیں کی جا سکتی

  • ایک سال میں کاشت شروع کرنا لازمی ہے

اپنا کھیت اپنا روزگار اپلائی کرنے کا طریقہ (Online & Offline)

1. آن لائن اپلائی

درخواست دینے کے لیے سرکاری پورٹل استعمال کریں:

  • akar.pulse.gop.pk

  • یا Punjab Land Records Authority کی ویب سائٹ:
    https://www.punjab-zameen.gov.pk

Steps:
  1. ویب سائٹ پر جائیں

  2. CNIC کے ذریعے رجسٹریشن کریں

  3. فارم پُر کریں

  4. دستاویزات اپ لوڈ کریں

  5. درخواست سبمٹ کریں

آف لائن رجسٹریشن

  • اسسٹنٹ کمشنر (AC) آفس جائیں

  • محکمہ زراعت کے دفتر سے رجسٹریشن کروائیں

  • اصل CNIC ساتھ لے کر جائیں

اضافی سہولیات (Kisan Package 2026)

  • کسان کارڈ جاری کیا جائے گا

  • بیج، کھاد اور ادویات پر سبسڈی

  • زرعی مشینری کے لیے آسان قرضے

  • سولر ٹیوب ویل کی سہولت

اہم پابندیاں

  • پہلے سال کا کرایہ 30 دن میں ادا کرنا ہوگا

  • ہر سال 15 جنوری تک کرایہ جمع کروانا ضروری

  • زمین خالی چھوڑنے پر لیز منسوخ ہو سکتی ہے

  • سال میں دو بار معائنہ ہوگا

  • لیز ختم ہونے پر زمین واپس دینا ہوگی

شکایت اور اپیل

  • درخواست مسترد ہونے پر 7 دن میں اپیل

  • لیز کے مسائل پر 30 دن میں کمشنر کو درخواست

غلط معلومات دینے یا شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں لیز فوری منسوخ کی جا سکتی ہے۔

CM Punjab Maryam Nawaz Sharif Scheme

Leave a Comment